نقیب اللّٰہ کیس ملزمان کی مزید مقدمات میں زمانت منظور۔
کراچی کی انسداد دہشتگری عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور دو ملزمان کی زمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللّٰہ قتل کیس میں مقدمات میں مفرور ملزمان کی درخواست زمانت پر سماعت ہوئی تو عدالت نے ملزمان کی دو مقدمات میں حفاظتی زمانت منظور کر لی۔عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر مقدمات میں ڈیڈھ لاکھ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ملزمان نقیب اللّٰہ قتل کیس میں مقدمے کے ابتدا سے مفرور تھے۔جس پر انہیں انسداد دہشتگری کورٹ نے اشتہاری قرار دے دیا تھا۔
ملزمان سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی زمانت کے بعد انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔
یاد رہے، نقیب اللّٰہ قتل کیس میں راونور سمیت 12ملزمان بری ہوئی تھے۔ نقیب اللّٰہ محسود کو 13 جنوری 2018 کو کراچی کے ملیر میں ایک جعلی مقابلے کے دوران مارا گیا تھا۔
0 Comments